خدمت خلق ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کا اہم مشن ہے۔ ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکرٹری
جہلم (محمد زاہد خورشید) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہومیوپیتھک ویلفیئر میڈیکل کیمپ کا انعقاد جرمن ہیلتھ کئیر ہومیوپیتھک کلینک دکان نمبر 2 راجپوت پلازہ ڈھوک میراں نیو روڈ کوٹھہ کلاں ضلع راولپنڈی میں کیا گیا. یہ کیمپ ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (HDF) پاکستان اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر فدا حسین صدر زون 1 پنجاب ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (HDF) پاکستان کی جانب سے 21 ستمبر 2025 بروز اتوار صبح 9 بجے سے سہ پہر 03 بجے تک لگایا گیا۔ اس کیمپ میں عوام کو ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی آگاہی دی گئی اور 16 مریضوں کا فری چیک اپ کے بعد فری ادویات بھی دی گئیں۔