BBC Urdu TV

خدارا اب تو بیدار ھوجاؤ۔۔۔!!

خدارا اب تو بیدار ھوجاؤ۔۔۔!!

ایم کیو ایم کے چالیس سالہ دور میں اپنے ہی لوگوں چند سو کی تعداد میں قتل ھوئے جبکہ حالیہ بارشوں میں پی پی پی کے وزراء, مشیر, بڑے بڑے جاگیردار وڈیرے اور بیشمار کرپٹ بیوروکرٹس اور ان ظالم حکمرانوں, پی پی پی اور قوم پرست سندھ کے رہبروں سیاستدانوں نے ہزاروں کی تعداد میں نوزائیدہ بچوں اور بچیوں۔ چھوٹے بچوں اور بچیوں۔ لڑکوں اور لڑکیوں۔ نوجواں مردوں اور عورتوں۔ بوڑھے مردوں اور بوڑھی عورتوں کو سیلابی پانی میں ڈوبنے دیا اور غریب کسانوں کی زمینیں برباد ھوتے تماشہ دیکھتے رھے۔ تاریخ رقم ھوچکی ھیں کہ ان ظالم حکمرانوں پی پی پی اور قوم پرست سندھ کے رہبروں نے اپنی اپنی کھیتی باڑی کو محفوظ بنانے کیلئے کمزور لوگوں کی زمینوں اور رہائشوں کی طرف رخ موڑ دیا۔ تاریخ یہ بھی رقم ھوچکی ھے کہ اس مشکل اور مصیبت میں داد رسی کرنے کے بجائے اپنی فرعونانہ یزیدانہ رویئے اپنائے گئے جبکہ اس بابت ایک مسلمان ھونے کے ناطے ایک انسان ھونے کے ناطے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کراچی مدد کو آں پہنچا یاد رکھئے نیکی کیلئے اللہ منتخب کرتا ھے۔ اسی لیئے سندھ بھر کے قوم پرست انتہا پرستو اور جیالو اور ان مفاد پرست ظالم تعصب پھیلانے والوں نفرت پھیلانے والوں کا محاسبہ کرتے ھوئے اپنے دلوں کو صاف و شفاف رکھیں کیونکہ نفرت عصبیت لسانیت تعصب پھیلانے والے کبھی بھی مسلمان نہیں ھوسکتے حقیقت تو یہ ھے کہ عدل و انصاف مساوات حق پرستی اسلام کے بینادی جز ہیں۔ اگر یہی نہیں تو اسلام ہی نہیں اب یہ سوچنا آپ کا کام ھے کہ کیا ھم دین میں ہیں یا دجالی فتنوں کی نظر ھوتے ھوئے دین سے نکل چکے ہیں۔ فیصلہ آپ پر ھے قرآن اور احکاماتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے سامنے ہیں۔ یاد رکھئے اللہ و رسول کی رضا کیلئے فرداً فرداً خود کو بدلنا ھوتا ھے آئیں ایک مسلمان بنیں اور اپنے گناہوں کی اللہ سے معافی طلب کریں بیشک وہ بڑا معاف کرنے والا ھے۔۔۔۔۔

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Exit mobile version