حیات آباد میں ڈائپرز اور ٹشو پیپرز کی فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود صبح سے موقع پر موجود
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا حیات آباد میں ڈائپرز اور ٹشو پیپرز کی فیکٹری میں آگ لگنے والے مقام کا دورہ صرف ایک فیکٹری آگ کی لپیٹ میں ہے 41 فائز فائٹرز اور بڑی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود
آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا 155 ورکرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جارہا ہے دیگر فیکٹریوں کے لپیٹ میں آنے کی خبریں من گھڑت ہیں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود
آگ تیزی سے پھیلنے کی وجہ ڈائپرز اور ٹشو پیپرز کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکلز ہیں جو کہ آگ کو اپنی جانب کھینچ رہی ہیں بڑی مقدار میں پڑے ڈائپرز اور ٹشو پیپرز بھی آگ پھیلنے کا باعث بن رہے ہیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور مسلسل رابطے میں ہیں اور آگ بجھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود
