BBC Urdu TV

حکومت کی کوششوں سے سولہ ہزار سے زائد پاکستانی قیدی وطن واپس آئے، زلفی بخاری

حکومت کی کوششوں سے سولہ ہزار سے زائد پاکستانی قیدی وطن واپس آئے، زلفی بخاری

بیرون ملک گرفتار ہونے والوں کو قونصلر تحفظ دیا جانا چاہیئے

اسلام آباد، 14 دسمبر 2021: تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے جسٹس پراجیکٹ پاکستان اور پارلیمنٹیرینز کمیشن برائے انسانی حقوق کے اشتراک سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اب تک سولہ ہزار سے زائد پاکستانی قیدی بیرون ملک سے واپس لا چکی ہے۔ مشکلات کے باوجود سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سہولیات متعارف کرائی ہیں۔ تقریب میں تین مختلف مذاکروں کے دوران دوسرے ممالک میں قید پاکستانیوں کو بھرتی کرنے، وہاں قیدوبند افراد کے حالات اور سمندرپار پاکستانی قیدیوں کی واپسی جیسے موضوعات پر اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماہرین نے اپنی آراء پیش کیں۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے تقریب کے دوران بیرون ملک گرفتار کیے جانے والے پاکستانیوں کو قونصلر سہولیات دیئے جانے پر زور دیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے سابق معاون برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری تھے۔ پینل مذاکروں میں وفاقی وزیر برائے خوراک سید فخرامام، سینیٹر عندلیب عباس، سینیر ولید اقبال، سینیٹر انوارالحق، رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک اور سینیٹر مہر تاج شامل تھے۔مذاکرے کے دوران سمندر پار پاکستانی قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک جامع حکمت علمی اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ تقریب کا اہتمام تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے سرینا ہوٹل کیا گیا۔ یہ دن ہر سال 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت نوہزار دو سے زائد پاکستانی قید ہیں جن کی زیادہ تر تعداد خلیجی ممالک میں یے۔

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Exit mobile version