BBC Urdu TV

حکومت ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع فراہم کریں۔ڈاکٹر مریم عزیز

حکومت ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع فراہم کریں۔ڈاکٹر مریم عزیز

اپٹومیٹرس ڈگری ہولڈرز نوجوان نسل بے روزگاری کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہے۔معروف ماہر امراض چشم

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر مریم عزیز نے کہا کہ حکومت ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اپٹومیٹرس ڈگری ہولڈرز نوجوان نسل بے روزگاری کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت وقت کی زمہ داری ہے معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر مریم عزیز نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں اپٹومیٹرس کی ڈگری پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن نوکری نہیں ہوتی اس شعبے کو بیرونی ممالک میں بہت اہمیت دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ خیبرپختونخوا صرف اپٹومیٹرس کی 32 سیٹ ہے اس کو فاٹا ضمنی علاقوں تک محدود کیا جائے تا کہ فاٹا کے لوگ بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

Exit mobile version