BBC Urdu TV

حکومت پیکا ایکٹ کی تمام متنازع دفعات فی الفور منسوخ کرے۔ آصف شاہین

حکومت پیکا ایکٹ کی تمام متنازع دفعات فی الفور منسوخ کرے۔
آصف شاہین

پیکا ایکٹ کی آڑ میں سردست عوامی مسائل حکومتی نشانہ ہیں۔

یہ ایکٹ خود جمہوریت اور آزادئ صحافت کے اصولوں کے خلاف ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف میڈیا جرنلسٹ اس قانون کے خاتمہ تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
صحافتی برادری ہر پلیٹ فارم سے اس قانون کے خلاف آواز اٹھائے۔

یہ وقت صحافتی اتحاد کا ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف میڈیا جرنلسٹ اس مشکل گھڑی میں ہراول دستہ کے طور پر کام کرے گی۔

(*اسٹاف رپورٹر*)
سینئر صحافی و انٹرنیشنل فیڈریشن آف میڈیا جرنلسٹ کے مرکزی چیئرمین میاں محمد آصف شاہین نے کہاکہ حکومت پیکا ایکٹ کی تمام متنازع دفعات کو فی الفور منسوخ کرے۔
یہ ایکٹ آزادئ صحافت کیساتھ خود جمہوریت پر حملہ ہے۔
حکومت اس ایکٹ کی آڑ میں عوامی مسائل کو دبانا چاہتی ہے۔ جو کہ صحافتی برادری کسی صورت کامیاب نہی ہونے دیگی۔
صحافت پاکستان کا چوتھا اہم ستون ہے۔
پیکا ایکٹ کی متنازع دفعات نے مملکت کے چوتھے اہم ستون کے حقوق کو مشکوک بنادیا ہے۔صحافتی حلقوں میں آذادئ صحافت کے معاملہ میں حکومت وقت کے کردار پر پر چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف میڈیا جرنلسٹ کے پلیٹ فارم سے صحافی برادری کے حقوق کا ہمیشہ تحفظ کیا گیا ہے اور اس قانون کیخلاف بھی فیڈریشن ہراول دستہ کے طور پر نمائندگی کرے گی۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف میڈیا جرنلسٹ کےپلیٹ فارم سے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آذادئ صحافت جو کہ مملکت کا حسن ہے۔ اسے قدغن لگانے کی کوشش نا کی جائے۔
چیئرمین انٹرنیشنل فیڈریشن آف میڈیا جرنلسٹ کا کہنا تھاکہ یہ وقت صحافتی اتحاد کا ہے۔ صحافتی برادری یکجا ہوکر اس کالے قانون کا سامنا کرنے کو تیار ہوجائے

Exit mobile version