حکومت پنجاب کی جانب سے عوام میں نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم جاری ھے
پنڈدادنخان میں تعینات محکمہ مال کے افسران ناٸب تحصیلدار ذوالفقار احمد بھٹی،ملک ارشد پٹواری/محمدحسنین جاوید/محمدحسن جاوید/رستم خان کی زیر نگرانی تحصیل پنڈدادنخان کی یونین کونسل جلالپورشریف میں بھی نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم جاری ھے جناب نائب تحصیلدارذوالفقار بھٹی نے اپنی زیر نگرانی مستحق افراد میں آٹے کی تقسیم کی جس پرجلالپورشریف کی عوام نے نائب تحصیلدار ذوالفقارعلی بھٹی کو بھرپورانداز میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ محکمہ مال کے افسران کایہ بھی کہنا تھا کہ شناختی کارڈ سکیننگ میں اہل آنے والے ھی اس سہولت سے مستفید ھو سکتے ہیں دوسری جانب عوام الناس کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا حکومت کی جانب سے دیٸے گٸے ریلیف پیکج سے مستفید ھونے والے مستحق افراد کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ھے جبکہ شناختی کارڈ سکیننگ پر/ پراسیس کے بعد اہل افراد میں کثیر تعداد صاحبِ حیثیت افراد کی ھے عوام کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیٸے کہ مقامی سطح پر مساجد کی کمیٹیوں اور نمبرداران کی زیر نگرانی کمیٹیاں تشکیل دے کر مستحق افراد کی لسٹیں مرتب کرواٸی جاٸیں تاکہ مستحق افراد تک ان کا حق پہنچایا جا سکے۔
رپورٹ : عمران حیدرببلی
