حکومت پنجاب کی جانب سے جہلم میں ریسکیو 1122 موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے سنٹرل ریسکیو سٹیشن میں بائیک سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد عارف، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سعید احمد اور دیگر علاقہ معززین نے بھی شرکت کی۔ موٹر بائیک سروس کا مقصد شہر کے گنجان آباد علاقوں میں فوری ریسکیو سروس فراہم کرنا ہے موٹر بائیک سروس سے ریسپانس ٹائم میں مزید بہتری آئے گی جس کی بدولت عوام کو کسی حادثے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد مہیا کی جائے گی۔
