BBC Urdu TV

حکومت و اپوزیشن انا پرستی کے خول سے نکل کر ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرے:سید راشد حسین بخاری

حکومت و اپوزیشن انا پرستی کے خول سے نکل کر ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرے:سید راشد حسین بخاری

جنوبی پنجاب کی راہ میں روایتی و موروثی سیاستدان رکاوٹ ہیں،مخلص ہوتے تو کب کا صوبہ بن چکا ہوتا:گفتگو
مستقبل پاکستان پڑھے لکھے عام افراد کو سیاست کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہی ہے:نائب صدر
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کی پارٹی سنٹرل آفس ملاقات کے لیے آنے والے افراد سے گفتگو

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے پارٹی سنٹرل آفس میں ملاقات کے لیے آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو انا پرستی کے خول سے نکلنا ہوگا،ملک اور قوم کو درپیش معاشی مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں مگر حزب اقتدار و اختلاف کے کانوں پر جوں تک بھی نہیں رینگ رہی بلکہ دونوں طرف سے ایک دوسرے کو برا ثابت کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں کسی کو بھی عوام اور ملک کی پرواہ نہیں ہے کہ ان کی وجہ سے مسائل اور پریشانیاں کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھتی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے یہاں کے روایتی و موروثی سیاستدان مخلص ہوتے تو کب کا بن چکا ہوتا یہ ہر بار صوبہ کارڈ استعمال کر کے عوام کی أنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے وسیب کے لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں،گزشتہ کئی دہائیو ں سے نسل درنسل منتخب ہونے والے سیاستدان مخلص نہیں ہیں بلکہ اپنے اقتدار کو طول دینے کی کوششوں میں مگن ہیں۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ مستقبل پاکستان چیئر مین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں عام و پڑھے لکھے افراد کو سیاست کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہی ہے کیونکہ ہمارا مقصد سیاست کے میدان سے نااہل و بدنیت افراد کو نکال باہر کرنا ہے تاکہ ملک حقیقی معنوں میں آگے بڑھ سکے۔ملاقات کے لیے آنے والے ا فراد نے مستقبل پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
22-09-2024

Exit mobile version