BBC Urdu TV

حکومت سندھ کے انرجی ڈپارٹمنٹ کے تحت ضلع مٹیاری میں سولر سسٹم تقسیم کرنے کی تقریب

*حکومت سندھ کے انرجی ڈپارٹمنٹ کے تحت ضلع مٹیاری میں سولر سسٹم تقسیم کرنے کی تقریب*

*تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ حکومت کے ترجمان اور ایم پی اے مٹیاری مخدوم فخرالزمان تھے*

*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی 200 خواتین میں سولر تقسیم*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) حکومت سندھ کے انرجی ڈپارٹمنٹ کے تحت سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کیجانب سے ضلع مٹیاری میں سولر سسٹم تقسیم کرنے کی تقریب گورنمنٹ گرلز کالج مٹیاری میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ حکومت کے ترجمان اور ایم پی اے مٹیاری مخدوم فخرالزمان تھے، جبکہ پیپلز پارٹی ضلع مٹیاری کے صدر پیر سید امیر علی شاہ ہاشمی، جنرل سیکریٹری سید فضیل حبیب شاہ، ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ اور سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محفوظ احمد قاضی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سولر پروجیکٹ کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی دو سو خواتین میں سولر تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}
Exit mobile version