BBC Urdu TV

حکومت سازی کے معاملات آج یا کل طے پاجائینگے لیکن حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔ترجمان پی پی

حکومت سازی کے معاملات آج یا کل طے پاجائینگے لیکن حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔ترجمان پی پی

ہم پر پارٹی کا بہت زیادہ پریشر ہے کہ کابینہ کا حصہ بھی نہ بنیں لیکن آئینی عہدوں کے لیے الیکشن لڑنا ہمارا جمہوری حق ہے۔فیصل کریم کنڈی

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج یا کل تک معاملات طے پا جائیں گے، (ن) لیگ کے ساتھ 16 ماہ اتحاد کرنے کا تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا، چاہتےہیں کہ ماضی میں جو مسائل رہے اب مستقبل میں نہ ہوں۔انہوں کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے منشور میں فرق ہے،  پیپلز پارٹی کا منشور اس وقت نافذ ہوگا جب وزیراعظم ان کی پارٹی سے ہوگا، 3 سال اور 2 سال وزیراعظم بننے والا بھی کوئی فارمولا نہیں چلے گا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم پر پارٹی کا بہت زیادہ پریشر ہے کہ کابینہ کا حصہ بھی نہ بنیں اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے جب کہ آئینی عہدوں کے لیے الیکشن لڑنا ہمارا جمہوری حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قیادت بہت جلد وزیراعلیٰ سندھ کے نام کو فائنل کردے گی۔

Exit mobile version