BBC Urdu TV

حکومت خاموش تماشائی،آئی پی پیز ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حکومت خاموش تماشائی،آئی پی پیز ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

بجلی بلوں میں کمی کیلئے سرکاری پاور پلانٹس کی کیپسٹی پیمنٹ ختم اور آئی پی پیز کا آڈٹ کرایا جائے:گفتگو

تحریک انصاف کے رہنماوں کا نئے انتخابات کا
مطالبہ بے وقت کی راگنی کے سوا اور کچھ نہیں ہے:چیئرمین

حکومت و اپوزیشن ذاتی مفادات وتنازعات میں اس قدر آگے نکل چکے ہیں کہ انہیں اپنے سواکچھ دکھائی نہیں دے رہا

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ حکمران طبقہ پسند و ناپسند کو ایک طرف رکھتے ہوئے ملک اور قوم کے بارے میں سوچے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ آئی پی پیز ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں مگر حکومت اس پر کردار ادا کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،بجلی بلوں میں کمی کیلئے سرکاری پاور پلانٹس کی کیپسٹی پیمنٹ ختم و پارلیمنٹ میں آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف قانون سازی کرنے کے ساتھ ان کا فرانزک آڈٹ بھی کرایا جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے،حکومت و اپوزیشن ذاتی مفادات اور تنازعات میں اس قدر آگے نکل چکے ہیں کہ انہیں اپنے سوا کوئی اور دکھائی بھی نہیں دے رہا جس کی وجہ سے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،تحریک انصاف کے رہنماوں کا نئے انتخابات کا مطالبہ بے وقت کی راگنی کے سوا اور کچھ نہیں ہے شاید انہیں اندازہ نہیں ہے انتخابات قوم کے اربوں روپے کا ضیاع ہونے کے ساتھ انہیں بے پناہ مسائل و پریشانیوں کا سامنا الگ سے کرنا پڑتا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے ملکی مسائل و عوامی پریشانیوں کے حل کیلئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا اور حکومت کو بھی اپنا دور اقتدار پورا کرنے دیا جائے تاکہ ان کے پاس اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کا کوئی جواز باقی نہ رہے۔ان خیالات کا اظہار میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جب تک پاور پلانٹس کو درآمدی ایندھن کی بجائے مقامی کوئلے پر منتقل اور شمسی توانائی کے منصوبے شروع نہیں کیے جاتے تب تک توانائی بحران کا خاتمہ تو دور کی بات اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں سوچا جاسکتا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ حکمران طبقہ پسند و ناپسند اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر ملک اور قوم کے بارے میں سوچے تاکہ ملک حقیقی معنوں میں آگے بڑھ سکے۔

Exit mobile version