حکومت حلقہ پی کے 87 عوام کے مسائل حل کریں۔بی بی سعیدہ
حکومت عوامی مسائل و مشکلات حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی۔امیدار برائے صوبائی اسمبلی
نوشہرہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امیداور برائے صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ حلقہ پی کے 87 بی بی سعیدہ نے کہا کہ نگراں حکومت پی کے 87 عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل و مشکلات حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے پی کے 87 عوام حکومتی مراعات سے محروم ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں جو حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے حکومت نے پی کے 87 عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا جو حلقے کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ حلقہ پی کے 87 بی بی سعیدہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
