BBC Urdu TV

حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کرے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کرے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مہنگی بجلی گھریلو صارفین اور انڈسٹری کی بندش کا باعث بن رہی ہے:گفتگو

بھاری بھرکم بلوں کی وجہ سے قوم کے دلوں میں نفرت بڑھتی جارہی ہے:چیئرمین

ملک و قوم کو درپیش معاشی مسائل کے حل کیلئے مستقبل پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گی

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کرے،مہنگی بجلی سے نہ صرف گھریلو صارفین پریشانی میں مبتلا ہیں بلکہ انڈسٹریز بھی اس کا بوجھ برداشت نہیں کر پارہی اور بند ہورہی ہے اگر حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے عملی اقدامات نہ کئے تو یہ ایشو اتحادی حکومت کے خاتمے کا سبب بھی بن سکتا ہے کیونکہ بھاری بھرکم بلوں کی وجہ سے قوم کے دلوں حکمرانوں کے خلاف نفرت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور اب وہ دن زیادہ دور نہیں رہے جب عوام معاشی مسائل کے حل کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے۔ان خیالات کا اظہار بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور عوام کو درپیش معاشی مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش معاشی مسائل کے حل کیلئے مستقبل پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ ہر فورم پر آواز بلند کر کے ان کے حل کی کوششیں جاری رکھے گی۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکمران طبقہ کی ناقص حکمت عملیوں اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک اس نہج تک پہنچ گیا ہے کہ دور دور تک معاشی بحالی کی کوئی امید نظر نہیں آرہی اگر یہ لوگ خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے آگے بڑھیں تو بہت سارے مسائل و پریشانیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

Exit mobile version