BBC Urdu TV

حکمران چلےہوئےکارتوس، معیشت ٹھیک نہیں کرسکتے۔سراج الحق

حکمران چلےہوئےکارتوس، معیشت ٹھیک نہیں کرسکتے۔سراج الحق

جماعت اسلامی واحد جماعت جو اصولوں پر کھڑی رہی جماعت اسلامی نے اصولوں پر کھڑے رہنے پر قیمت ادا کی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران چلے ہوئے کارتوس ہیں یہ معیشت ٹھیک نہیں کر سکتے۔سراج الحق نے لاہور میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ جتنا مرضی ان کا ساتھ دے یہ چلنے والےنہیں، اسٹیبلشمنٹ کو مشورہ دیتا ہوں ان کا ساتھ نہ دو، ایک ہی راستہ ہےاسٹیبلشمنٹ غیر جانبدارہو۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں تمام جماعتوں نے سابق آرمی چیف کو ایکسٹینشن دی، جماعت اسلامی واحد جماعت جو اصولوں پر کھڑی رہی، جماعت اسلامی نے اصولوں پر کھڑے رہنے پر قیمت ادا کی۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ اب ہم ان سےحساب کتاب بھی کریں گے، الیکشن مہم کے دوران انہوں نے 300یونٹ فری دینےکا اعلان کیا تھا، مارچ میں300یونٹ فری نہ ہوئےتوپھرہمارے ہاتھ ان کےگریبانوں میں ہوں گے۔ ہمارا بیانیہ اسلام اورپاکستان ہے، یہ سب مافیاز کےنمائندے ہیں ان کے گریبان اور ہمارے ہاتھ ہوں گے،جماعت اسلامی کےسخت لمحےگزرگئےہیں، آنےوالا وقت جماعت اسلامی کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قیادت اس فرد کا نام ہے جو لوگ کو درست سمت اورامید دے،ہماری اسلامی تاریخ میں بہت سے بادشاہ گزرے جن کو کوئی قائد نہیں مانتا۔ ہم علامہ اقبال، مودودی کودعاؤں میں یاد رکھتے ہیں، یہ لوگ وہیں ہیں جنہوں نے لوگوں کو راستہ دکھایا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تاریخ میں صرف وہ لوگ زندہ رہتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، الیکشن کے وقت سے ہم گزرے ہیں، ہم نے مشکل وقت گزارا ہے آگے ہمارے لئے آسانیاں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ہماری کامیابی اور ناکامی کا معیار دنیا سے مختلف ہے جو کامیابی اور نا کامی کا معیار اللّٰہ نے قرآن میں دیا ہے، ہمارے لیے وہی درست ہے، اگر آپ سے اللہ راضی ہے تو آپ کامیاب ہیں۔

Exit mobile version