BBC Urdu TV

حکمت یارخان قومی امن جرگہ ضلع پشاور کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

حکمت یارخان قومی امن جرگہ ضلع پشاور کے سیکرٹری اطلاعات مقرر۔

حکمت یار خان کی طرح نوجوانوں پر ہمیں فخر ہے۔سابق صوبائی وزیر

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قومی امن جرگہ بین المذاہب ہم آہنگی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ محبوب شاہ حیدری کے مطابق ضلع پشاور کے چیئرمین حاجی ظاہر شاہ سلفی اور جنرل سیکرٹری محمد عمر خان کی مشاورت سے (ایڈیٹر روزنامہ اکثریت پشاور) حکمت یارخان کو قومی امن جرگہ ضلع پشاور کیلئے سیکرٹری اطلاعات مقرر کر کے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر شاہ محمد وزیر، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے پاکستانی نژاد یورپی جرنلسٹ اکرام الدین، جنرل سیکرٹری چیمبر آف کامرس بنوں حاجی غلام قبیاز خان اور دیگر نے حکمت یار خان کو قومی امن جرگہ ضلع پشاور کے سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار پیش کیا۔

Exit mobile version