حوثیوں نے دو بحری جہازوں پر 6 میزائل داغے۔امریکی فوج
جس سے ایک جہاز کو معمولی نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں دو بحری جہازوں پر 6 بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جس سے ایک جہاز کو معمولی نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں نے یمن میں ان کے زیر کنٹرول علاقوں سے جنوبی بحیرہ احمر اور خلیج عدن کی طرف چھ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صبح تین اینٹی بیلسٹک میزائلوں نے ایک یونانی ملکیتی اور آپریٹڈ بلک کیریئر مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والے جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی کیونکہ یہ خلیج عدن سے گزر رہا تھا۔ذرائع کے مطابق جہاز نے اپنے قریب ایک دھماکے کی اطلاع دی جو (اس بات کا اشارہ ہے کہ تین میزائلوں میں سے ایک گر گیا تھا) جس سے معمولی نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،بعد ازاں ایک اور میزائل بغیر کسی اثر کے جہاز کے قریب پانی میں گرا،حوثیوں کی طرف سے فائر کیے گئے تیسرے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل نے ایک اور جہاز جو یونانی جہاز کے قریب تھا کو نشانہ بنایا، لیکن جہاز اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہا۔
