BBC Urdu TV

حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست خارج

حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست خارج۔

فارم 47 میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا گیا فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دیں۔محمد خان مدنی کا استدعا

لاہور(نمائندہ کامران چوہدری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست خارج کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار محمدخان مدنی کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مجھے 1100 ووٹوں سے شکست دلوائی گئی ، فارم 45کے مطابق میں جیت چکا تھا۔محمد خان مدنی نے استدعا کی کہ فارم 47 میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا گیا ، عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔تاہم جسٹس علی باقر نجفی نے محمد خان مدنی کی درخواست خارج کردی۔

Exit mobile version