BBC Urdu TV

حلقہ پی کے 63 سے پی ٹی ائی امیدوار ارشد عمرزئی بھاری اکثریت سے کامیاب

حلقہ پی کے 63 سے پی ٹی ائی امیدوار ارشد عمرزئی بھاری اکثریت سے کامیاب۔

ارشد خان عمرزئی کو کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں نجم خان

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ کے حلقہ پی کے 63 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ارشد خان عمرزئی نے 34395 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ان کے مد مقابل شکیل بشیر خان عمرزئی نے 23423 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ سیاسی شخصیت نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ارشد خان عمرزئی کو حلقہ پی کے 63 پر بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ارشد خان عمرزئی نے ہمیشہ عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے عمرزئی کی عوام انکی بہترین خدمات ہمیشہ یاد رکھے گی ارشد خان عمرزئی نے ہمیشہ حلقے کی عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اور کر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی کے 63 عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ارشد خان عمرزئی کو ووٹ دے کر کامیاب کیا۔

Exit mobile version