*حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا:*
مومن وہ شخص ہے جو تین چیزوں کو دوست رکھے اوّل موت، دوئم درویشی، سوئم فاتحہ۔ جوان تینوں چیزوں کو دوست رکھتا ہے فرشتے اسے دوست رکھتے ہیں اور اسکا بدل جنت ہے۔ اللہ تعالیٰ اس مومن سے خوش ہوتا ہے جو کسی مومن کی ضرورت کو پورا کرے، اسکا مقام بہشت ہے جو شخص مومن کی عزت و توقیر کرتا ہے اسکی جگہ بہشت میں ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ اسکے تمام گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ نماز اور شریعت کے فرائض کا منکر کافر ہے۔ صدقہ دینا ہزار رکعت نماز سے بہتر ہے۔ مومن کو گالی دینا اپنی ماں بہن سے زنا کرنا ہے ایسے شخص کی دعا سو دن تک قبول نہیں ہوتی اگر کوئی اور وظائف میں مشغول ہو اور کوئی حاجت مند آجائے تو لازم ہے کہ وہ اور وظائف کو چھوڑ کر اسکی طرف متوجہ ہو اور اپنے مقدور کیمطابق اسکی حاجت پوری کرے۔ افضل ترین زہد موت کو یاد کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ایسے دوست ہیں کہ وہ دنیا میں ایک لمحہ کیلئے بھی اس سے غافل ہوجائیں تو انکی ہستی مٹ جائے۔
