حضرت خواجہ عبدالشکور ملنگ بابا رحمت اللہ کے مریدین کی جانب سے بھی جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں محفل کا انعقاد کیا گیا
کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں)حضرت خواجہ عبدالشکور ملنگ بابا رحمت اللہ کے مریدین نے سجادہ نشین حضرت خواجہ محمد مستعار ملنگ بابا ثانی
مدظلحہ اعلی چشتی نظامی کی زیر سرپرستی جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے ملیر آستانے پر ایک عظیم و شان محفل منعقد کی گئی جس میں علاقے کے معروف نعت خواں اور علمائے کرام نے خطاب کیا اس موقع پر سجادہ نشین حضرت خواجہ محمد مستعار ملنگ بابا ثانی مدظلحہ اعلی چشتی نظامی رحمت اللعالمین اور دیگر علماء کرام نے خطاب میں کہا کہ سرور کائنات کی آمد پورے عالم پر رحمت ہے سرکار کی آمد سے پہلے دنیا کفر وگمراھی کے بدترین اندھیرے میں گھری ہوئی تھی ۔نور نبوت نے طلوع ہو کر عرب وعجم کو منور کردیا حضرت آمنہ رضہ کی گود سے دعائے خلیل اور نوید مسیحا کا ظہور ہوا ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں 12 ربیع الاول کے حوالے سے منعقد محفل میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور اخلاق حسنہ پر عمل کر کے دنیا اور آخرت کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے آج کے روز ہمیں اتباع و پیروی ء سرور کائنات کا عہد کرنا چاھیے تاکہ عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی خوشیوں سے اپنے کردار کو روشن کریں محفل میں مریدین سمیت سیکڑوں دوست احباب نے شرکت کی اخر میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے جلوس بھی نکالا گیا اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا
