BBC Urdu TV

حسینیت انسانیت کی معراج اورزندگی وموت کو سمجھنے کا شعور ہے:سید راشد حسین بخاری

حسینیت انسانیت کی معراج اورزندگی وموت کو سمجھنے کا شعور ہے:سید راشد حسین بخاری
نواسہ رسولؐ نے باطل کے مقابلے میں جان کا نذرانہ دے کرحق کو حقیقی فتح سے سرفراز کیا:خطاب

امام حسینؓ یزید کی جابرانہ حکومت کے خلاف جرات و استقامت کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے:نائب صدر

محرم الحرام ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے اور حق کے لئے جان تک قربان کرنے کا پیغام دیتا ہے

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ محرم الحرام باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے حق پر قائم رہنے اور حق کے لیے جان تک قربان کرنے کا پیغام دیتا ہے،شہداء کربلا نے راہ خدا میں اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر جانثاری کی وہ روشن مثال قائم کی جو تا قیامت رہے گی،نواسہ رسولؐ نے حق اور باطل کی لڑائی میں جانوں کا نذرانہ دے کرحق کو حقیقی فتح سے سرفراز کیا، امام حسینؓ کربلا کے میدان میں یزید کی جابرانہ حکومت کے خلاف جرات و استقامت کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے اور فتح یاب ہوئے،آج کے مسلمان اگر باطل قوتوں کے خلاف جنگ میں کامیابی چاہتے ہیں تو انہیں امام حسینؓ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سالانہ حسینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام نے اپنے خاندان اور جانثارساتھیوں کی جانوں کی قربانی دے کر خلافت و ملوکیت کا فرق شہدا ء کے مقدس خون کی لکیر کھینچ کر واضح کر دیا، اگر امام عالی مقام اس وقت مصلحت اندیشی کا شکار ہو کر خاموشی اختیار کر لیتے تو ملوکیت ہمیشہ کے لیے مسلمانوں کا مقدر بن جاتی۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ نواسہ رسول ؐ،جگر گوشہ بتول،فرزند مرتضیٰ حسین ابن علیؓ کی قربانی کوصرف مسلمانوں کیلئے مخصوص و محدود سمجھنا حسینیت کو نہ سمجھنے کے مترادف اور نا انصافی ہے،اسے قرین انصاف کہا جائے یا یوں کہا جائے کہ حسینیت انسانیت کی معراج، ہر رنگ و نسل کیلئے حق کا معیار،زندگی اور موت کو سمجھنے کا شعور ہے

Exit mobile version