BBC Urdu TV

حزب اللہ کو کچل دینا چاہئے، اسرائیلی وزیر خزانہ کا مطالبہ۔

حزب اللہ کو کچل دینا چاہئے، اسرائیلی وزیر خزانہ کا مطالبہ۔

اسرائیل کو حزب اللہ سے بہت بڑا خطرہ ہے، حزب اللہ اسرائیل پر کبھی بھی حملہ کر سکتا ہے۔بیزلیل سموٹریچ

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے حزب اللہ کو مکمل طور پر کچلنے کا مطالبہ کردیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا کہ اسرائیل کو حزب اللہ سے بہت پڑا خطرہ ہے، حزب اللہ اسرائیل پر کبھی بھی حملہ کرسکتاہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ شمالی محاذ پر جاری کارروائی کا واحد اور حتمی نتیجہ حزب اللہ کو کچلنے کی صورت میں نکلنا چاہیے تاکہ وہ شمالی اسرائیل کے عوام کو مزید خطرے میں نہ ڈال سکے۔وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے دی جانے والی جنگ بندی کی تجویز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حزب اللہ کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع فراہم کرے گی اور اسرائیل کے لیے مستقبل میں مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی کسی بھی تجویز سے صرف اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچے گا جبکہ حزب اللہ کو اپنا اسلحہ جمع کرنے اور طاقت کو بحال کرنے کا وقت ملے گا۔یہ بیان ایک اس وقت میں سامنے آیا جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور اس جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر سفارتی کوششیں جاری ہیں۔لبنان کے ساتھ موجودہ تنازعہ میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس دوران عالمی طاقتیں شدت سے اس تنازع کو کم کرنے کے لیے حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Exit mobile version