BBC Urdu TV

حج درخواستوں کی وصولی کیلئے ایک دن باقی

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کردیا، 17 دسمبر کو بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہوگا۔

ترجمان کے مطابق 17 دسمبر تک موصول تمام درخواستیں ’ پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کے تحت کامیاب تصور ہوں گی جبکہ وزارت مذہبی امور نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کروانے کا عندیہ دیا۔

نئے اعلانات کیلئے موبائل ایپ ’ پاک حج‘ اپنے سمارٹ فون پر لازمی ڈاؤن لوڈ کرلیں، بینکوں کو موصولہ درخواستیں وزارت کے آن لائن پورٹل پر 17 دسمبر کی 9 بجے تک لازمی اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامکمل درخواستوں کے ذمہ دار درخواست گزار ہوں گے ، واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کے بعد دستیاب خالی نشستوں پر درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

Exit mobile version