BBC Urdu TV

نویں جماعت میں فیل ہونے پر بھائی نے بہن قتل کردی

اوکاڑہ کی تحصیل حجرہ شاہ مقیم میں نویں جماعت میں فیل ہونے پر بھائی نے بہن قتل کردی۔

واقعہ اٹاری روڈ پرپیش آیا، مقتولہ کی نویں جماعت کےریاضی کے مضمون میں سپلی آئی تو بہن بھائیوں میں تکرار شروع ہو گئی ، جس پر طیش میں آکر ملزم عادل حسین نے فائرنگ کردی، فائزنگ کی زد میں آکر اس کی بہن موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے مقتولہ کی لاش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی۔

دوسری جانب حجرہ شاہ مقیم پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے، ملزم کی تلاش شروع کردی۔

Exit mobile version