شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری،
حافظ محمد عطاء الرحمٰن ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو سنا اور SHOs ضلع ہذا کو وڈیو لنک کے ذریعے سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔
ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے مزید کہا کہ شہریوں کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اوراس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
رپورٹ:دانش شاہ کرائم رپورٹر جہلم
