BBC Urdu TV

حافظ قرآن تمام خیر و فضل کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتا ہے،جان محمد بلوچ قرآن کریم دنیا کو واحد مذہبی

حافظ قرآن تمام خیر و فضل کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتا ہے،جان محمد بلوچ قرآن کریم دنیا کو واحد مذہبی کتاب ہے جسے طالب علم زبانی یاد کر لیتے ہیں،چیئرمین ملیر ٹاؤن

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)چیئرمین ملیر ٹاؤن و صدر پی ایس 127/88/89جان محمد بلوچ کی یونائیڈیڈ ہیومین کیئرایسوسی ایشن کی جانب سے ملیر کے حفاظ کرام کے اعزاز میں تقریب میں شرکت:
چیئرمین ملیر ٹاؤن و صدر پی ایس 127/88/89جان محمد بلوچ ملیر کے مختلف گوٹھوں کے حافظ قرآن بچوں میں اسناد، قرآن شریف، اور دیگرانعا مات تقسیم کررہے ہیں
چیئرمین ملیر ٹاؤن جان محمد بلوچ نے یونائیٹڈ ہیومن کیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے 2024-2023 کے حفاظ کرام کو انعامات سے نوازا۔
حاجی شیر محمد گوٹھ درگاہ 52 شاہ بخاری ملیر میں یونائیٹڈ ہیومن کیئر ایسوسی ایشن نے حفاظ کرام کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔
استقبالیے کی تقریب سے چیئرمین ملیر ٹاؤن جان محمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم دنیا کو واحد مذہبی کتاب ہے جسے طالب علم زبانی یاد کر لیتے ہیں۔ قرآن کریم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا کلام ہے جو طالب علم اللہ کے کلام کو یاد کرنے کا عزم کرتے ہیں اللہ ان کے ذہنوں کو وسعت عطا کر دیتے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کا مفہوم ہے:تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے، کائنات عالم کا وہ جوہر بیدار جس کی تمام صلاحتیں قرآن مجید سیکھنے سکھانے، پڑھنے پڑھانے میں صرف ہو گئیں، یقینا دنیا و آخرت کی تمام فضیلتیں و برکتیں اس کے لیے مختص ہیں،
تقریب میں صدریونائیڈیڈ ہیومین کیئرایسوسی ایشن وپیپلز انجینئر نگ فورم اسلم بلوچ، یونائیڈیڈ ہیومین کیئرایسوسی ایشن کے پروگرام آرگنائزر ویوسی صدر،کونسلر حسن بلوچ،یوسی سیکریٹری فرید بلوچ،انفارمیشن سیکریٹری آغا کریم خان،،کونسلر سہیل بلوچ،شیراز بلوچ،وسیم چھوٹو،عابد جیالہ،وحید بلوچ،طارق دوست،سابق کونسلرشعیب امیرمحمد،سلطان افسر،طلعت امین،حبیب جلبانی،نمریزخان،شنییل کیف بھی موجود ہیں

Exit mobile version