پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ جہلم
ریسکیو 1122 جہلم
عنوان:بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق 10محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو 1122 جہلم کا عملہ مختلف مقامات پر تعینات ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر سعید احمد
جہلم:10 محرم الحرام کے لیےریسکیورز کے 10ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
10 محرم الحرام جلوس کیلیے 12ریسکیو پوسٹیں جلوس کے ساتھ مختلف پوائنٹس پر تعینات ہیں- 140 ریسکیورز,40 ریسکیو والنٹیئرز اور 17 ایمرجنسی گاڑیاں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقع پر موجود ہیں-
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم کی ہدایات کے مطابق جہلم میں 10 محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس جو کہ جعفریہ امام بارگاہ سے برآمد ہو گا اور شاندار چوک،بیٹھک شیخ مراد،ٹویہ محلہ،چوک اہلحدیث،سول لائنز،امامیہ امام بارگاہ سے ہوتا ہوا بیت العباس بلال ٹاؤن میں اختتام پذیر ہوگا، کے لیے ریسکیو 1122 کے جوان احسن انداز میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،دوسرا بڑا ماتمی جلوس قلعہ روہتاس میں منعقد ہوتا ہے۔ پروگرام کو پرامن بنانے اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیورز مختلف کی پوائنٹس پر الرٹ کھڑے ہیں اور جلوس کے راستوں میں میڈیکل فرسٹ ایڈ مہیا کرنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
محسن بشیر میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122جہلم
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو جیف پنجاب
