BBC Urdu TV

جہلم 5مقدمات ٹریس 1لاکھ 76ہزار 5سو روپے کی برآمدگی

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف سرگرم عمل

5مقدمات ٹریس 1لاکھ 76ہزار 5سو روپے کی برآمدگی

جہلم پولیس تفصیلات کے مطابق سال 2019اور 2020میں سٹی سرکل میں مختلف مقامات پر نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ چھیننے کے واقعات رونما ہوئے جس میں ملزمان طلائی زیورات پہننے خواتین کا تعاقب کر کے ویران جگہ پر رکشہ، موٹرسائیکل اور گاڑی روک کر گن پوائنٹ پر زیورات اتروا لیتے تھے۔

ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی ٹریسنگ جہلم پولیس کے لیے بڑا چیلنج تھیں۔ قبل ازیں 2ملزمان گرفتار کر کے برآمدگی مال مسروقہ عمل میں لائی گئی تھی تاہم ان وارداتوں کا *ماسٹر مائنڈ نظام دین عرف اسلام بھائی ولد نور محمد ساکن نیو حسن آبادی خانیوال روڈ ملتان* عدم گرفتار ملزم اشتہاری تھا۔ جو کہ انتہائی خطرناک پیشہ ورڈاکو ہے جو قبل ازیں ڈکیتی معہ قتل سمیت 100سے زائد وارداتوں میں صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع اور صوبہ سندھ میں بھی چالان شدہ ہے۔

ملزم سے سب انسپکٹر محمد عمران SHOتھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے تھانہ سٹی کے مقدمات میں مال مسروقہ1لاکھ 30ہزار روپے برآمدکیا
جبکہ تھانہ سول لائن میں درج مقدمات میں محمد فیاض ASIتھانہ سول لائن نے مال مسروقہ 46 ہزار 5سو روپے کی ریکوری عمل میں لائی ہے۔

ملزم نے ضلع جہلم کے علاوہ اضلاع راولپنڈی، چکوال، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، ملتان، گوجرانوالہ اور اوکاڑہ میں اسی قسم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

اسی طرح ملزم سے پسٹل30بور معہ روندز برآمدکر کے اسلحہ آرڈیننس کی خلاف ورزی کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔

ٹریس مقدمات:

1۔مقدمہ نمبر 171/19بجرم 392/411ت پ تھانہ سٹی جہلم

2۔مقدمہ نمبر 26/20 بجرم 392/411ت پ تھانہ سٹی جہلم

3۔مقدمہ نمبر 206/19بجرم392/411 ت پ تھانہ سول لائن

4۔مقدمہ نمبر 259/19بجرم392/411 ت پ تھانہ سول لائن

5۔ مقدمہ نمبر 182/20بجرم392/411 ت پ تھانہ سول لائن

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version