رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
جہلم :4 کس قمار باز، 2 کس ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان، 2 کس منشیات فروشوں سمیت 2 کس پتنگ فروش اور 3 کس حقہ شیشہ کے ملزمان جہلم پولیس کی حراست میں
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے مدینہ ٹاؤن گراؤنڈ ریڈ کرتے ہوئے 4 کس قمار بازوں (1) محمد افضل ولد غلام سرور ساکن شمس پور (2)غلام علی ولد غلام شبیر ساکن شمس پور (3) شفیق علی ولد محمد علی ساکن ضلع میر پور آزاد کشمیر (4) محمد شعبان ولد محمد نجیب ساکن ضلع میر پور آزاد کشمیر کو بزریعہ مرغ لڑائی جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 57230 روپے، 3 عدد موبائل فونز، 1 عدد کار ، 5 عدد اصیل مرغے اور 10 عدد کیل برآمد جبکہ 2 کس پتنگ فروش (1) محمد اریان ولد اشفاق ساکن جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1030 عدد پتنگیں معہ 5 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد اور (2)غلام صابر ولد غلام قادر ساکن ریلوے کالونی جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 51 عدد پتنگیں برآمد
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 کس ملزمان (1)بشارت علی ولد صدی حسن ساکن محلہ شیخاں دینہ جو ہوائی فائرنگ کر رہا تھا کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 9MM معہ راونڈز برآمد اور (2)نذیر اللہ ولد اکرام ساکن ضلع باجوڑ ایجنسی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے رائفل نما پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد جبکہ منشیات فروش عاطف ولد عبدالحق ساکن جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد کاشف ولد محمد ریاض ساکن مرزا پور پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے حقہ شیشہ کا استعمال کرنے والے 3 کس ملزمان (1) محمد ابرار علی ولد محمد اقبال (2) محمد نعمان ولد غلام علی (3)بدر منیر ولد خدا بخش سکنائے محلہ جنوبی جلالپور شریف کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے حقہ شیشہ برآمد
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
