رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
3 کس پتنگ فروشوں سمیت 5 منشیات فروش جہلم پولیس کے شکنجے میں
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 کس ملزمان (1)قاسم ولد محمد کامران سکنہ پیراغیب جہلم کے قبضہ سے 5 عدد پتنگیں معہ ڈوریں برآمد، (2) حسنین ولد عبد الکریم ساکن پیراغیب جہلم کے قبضہ سے 5 عدد پتنگیں معہ ڈوریں برآمد اور (3)سعد ولد ارشد محمود ساکن ڈھوک جمعہ جہلم کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش گل نواز ولد محمد اسلم ساکن جلالپور شریف کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 70 عدد پتنگیں معہ دھاتی کیمیکل ڈور برآمد
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رفاقت علی ولد ریاست علی ساکن ضلع گوجرانولہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 130 گرام چرس برآمد
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد فاروق ولد عبد القدوس ساکن پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد
تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 کس منشیات فروش (1)عدنان ولد محمد اشرف ساکن جوئیاں جہلم کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد اور (2)ناصر مسیح ولد پرویز مسیح ساکن ٹھل کالونی منگلا کینٹ کے قبضہ سے 60 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
