BBC Urdu TV

جہلم : 2 کس قمار بازوں سمیت 2 کس منشیات فروش گرفتار

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

2 کس قمار بازوں سمیت 2 کس منشیات فروش گرفتار

تفصیلات کے مطابق:
تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 کس قمار باز (1) محمد علی ولد مظہر الحسن ساکن دینہ (2) محمد نصیر ولد محمد مرسلین ساکن خانہ بوکی دینہ کو گرفتار کیا جو بزریعہ مرغ لڑائی جواء کھیلنے میں مصروف تھے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 3200 روپے اور اصلیل مرغ برآمد

تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وقار حسین ولد فضل حسین ساکن ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 141 گرام چرس برآمد

تھانہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش علی حمزہ ولد محمد طارق ساکن ڈھنگوال پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

رپورٹ:احمد رضا کرائم رپورٹر جہلم

Exit mobile version