BBC Urdu TV

جہلم : 14 اگست جشن یوم آزادی منانے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل

جہلم : 14 اگست جشن یوم آزادی منانے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر، سول ڈیفنس آفیسر، سی ای او ایجوکیشن، ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ محرم الحرام کے پیشِ نظر یوم آزادی بہت سادگی کے ساتھ منائی جائے گی۔ یوم آزادی پر نو بجے پرچم کشائی کی تقریب احاطہ ڈی سی آفس میں کی جائے گی پولیس اور سول ڈیفنس کا چاک و چوبند دستہ قومی پرچم کو سلامی دے گا۔ ضلع کے انٹری پوائنٹس پر بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔ گورنمنٹ سکول ٹاہلیانوالہ میں بچوں کا تقریری مقابلہ بھی ہو گا۔ اس کے علاؤہ محکمہ جنگلات کے تحت شجرکاری بھی کی جائے گی۔ یوم آزادی پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ڈسٹرکٹ جیل، دارلامان سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version