جہلم: یوم پاکستان کے موقع پر ڈی پی او رانا طاہر رحمان خان کا ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ ضلع کچہری میں یوم پاکستان کے حوالے سے سلامی کی تقریب میں شرکت
جہلم:یوم پاکستان کا دن ملک وقوم کے لئے جانوں کا نذرانہ دینے کے لئے تیار رہنے کا پیغام دیتا ہے۔ڈی پی او رانا طاہر رحمان خان
جہلم:آج کے دن ضلعی پولیس اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ڈی پی او
جہلم:ضلعی پولیس ملک پاکستان اور شہریوں کی حفاظت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ڈی پی او
جہلم:پولیس افسران قائد کے احکامات کی روشنی میں اپنی ڈیوٹی غیر جانبداری سے سرانجام دیں۔جہلم: پولیس افسران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی بلا تفریق خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ڈی پی او
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور ڈپٹی کمشنر جہلم نے سلامی کی تقریب کے بعد ضلع کچہری میں یوم پاکستان کے حوالے سے یادگاری پودا بھی لگایا
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
