جہلم یوم عاشورہ پر جہلم پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات، سینئر پولیس افسران خود جلوسوں کی نگرانی کر رہے ہیں،
پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے متعلق چیک اور بریف کیا جا رہا ہے،
شرکاء کو چیکنگ کے بعد جلوس میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے،
بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں،
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ڈائیورشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،
جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
