جہلم یوم آزادی 14 اگست کے مناسبت سے گورنمنٹ ہائی سکول تبلیغ السلام میں پروقار تقریب کا انعقاد،
تقریب میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، بابا جی عرفان الحق،سول انتظامیہ، سماجی و سیاسی شخصیات،اساتذہ اکرام، طلباء اور عوام الناس کی بڑی تعداد میں شرکت،
ڈی پی او جہلم، ڈی سی جہلم، بابا جی عرفان الحق نے پرچم کشائی کر کے تقریب کا آغاز کیا،
سائرن بجائے گئے اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے دعا کی گئی،
جہلم پولیس، پریزن پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور سکول کے طلباء کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے پریڈ مارچ کیا اور سلامی پیش کی،
ڈی پی او جہلم اور ڈی سی جہلم نے ضلع جہلم کی تاریخ کے سب سے بڑے پرچم کا بھی معائنہ کیا،
سکول کے طلباء نے یوم آزادی کی مناسبت سے ٹیبلو بھی پیش کیے،
ضلع جہلم کے شہدا کے لواحقین اور ہیروز کو خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں،
یوم آزادی کی مناسبت سے نئے پودے بھی لگائے گئے،
زندہ قومیں اپنی تاریخ نہیں بھولتی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
یوم آزادی کی تقریبات منانے کا مقصد آباؤ اجداد کی اس ملک کےلئے گراں قدر قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
