جہلم : گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے دیہی مرکز مال چک شادی وال کا دورہ کیا، عملے کی حاضری و انتظامات چیک کیے اور سنٹر پر فرد ملکیت جاری کرنے سمیت دیگر امور کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز مال میں آئے سائلین سے بھی سہولیات و انتظامات بارے دریافت کیا،ڈپٹی کمشنر نے سنٹر میں صفائی کا اعلیٰ معیار ہمہ وقت برقرار رکھنے کی بھی تاکید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دیہی مرکز مال کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا اور انتظامی امور میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے قلعہ نندنہ ٹریک کا بھی دورہ کیا اور کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، کام کے معیار کی تھرڈ پارٹی انسپکشن کروانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہم ضلع بھر میں ایسی سائٹس کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ انکی بحالی اور تزئین و آرائش کے لئے کام کر رہے ہیں۔
رپورٹ:عمران حیدر ببلی
