BBC Urdu TV

جہلم: گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کا القاسم انسٹیٹیوٹ، عاصمہ میموریل

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم

جہلم: گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کا القاسم انسٹیٹیوٹ، عاصمہ میموریل اور الفلاح تنظیم کا دورہ،

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد حسین بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ القاسم انسٹیٹیوٹ کے دورہ کے موقع پر اسپیشل بچوں نے ڈپٹی کمشنر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا،ڈپٹی کمشنر نے اسپیشل بچوں کی کلاسز میں جا کر کر تدریسی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے ادارے کے مسائل کے بارے آگاہی حاصل کی اور مسائل کو جلد ازجلد حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے افلاح تنظیم اور عاصمہ میموریل کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے نے مختلف کلاسوں کا وزٹ کیا اور قوت گویائی اور سماعت سے مرحوم بچوں کی تعلیم و تربیت کے عمل کا جائزہ لیا، اس موقع پر عاصمہ میموریل ادارہ کے سربراہ چودھری ولی نے بتایا کہ یہاں 60 سے زائد معذور بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم و تربیت دی جارہی ہے تاکہ ان کو معاشرے کا مفید بنایا جا سکے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version