BBC Urdu TV

جہلم کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن جہلم کا کھلی کچہری کا انعقاد

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن جہلم کا کھلی کچہری کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق:
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر زاہد نعیم ڈی ایس پی صدر سرکل اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو سنا اور SHOs ضلع ہذا کو سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔

ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے مزید کہا کہ شہریوں کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اوراس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version