پریس ریلیز(اینول کرائم رپورٹ 2020ء)
کل مال مسروقہ بازیافتہ 5کروڑ 81لاکھ50ہزار سے زائد 32گینگ گرفتار
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔اسی ویژن کو فروغ دیتے ہوئے سال 2020ء میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نےنہ صرف کھلی کچہریوں کا انعقاد کیابلکہ کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے سائلین کی دادرسی بھی کی۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سال 2020ء میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 4020سائلین کی شکایات کو سنا اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا۔ جہلم پولیس نے2020-01-01 سے2020-12-31 تک مفروران و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کل1201ملزمان کو گرفتار کیا۔سال 2020ء میں قتل کے کل 48 مقدمات درج ہوئے جہلم پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ان مقدمات میں ملوث 108ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت کیا *ملزمان کی گرفتاری کی شرح 87فیصد رہی*۔ڈکیتی کے 2،سرقہ بالجبر کے72اور سرقہ کے190مقدمات درج ہوئے جن میں ملوث 512ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ سرقہ وہیکلز کے کل132مقدمات درج ہوئے جن میں ملوث 163ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے کاریں 8عدد، دیگر وہیکلز 04عدد، موٹرسائیکلز 64عدد برآمد کیے۔اسی طرح کل 32گینگ (17ڈکیت گینگ، 6موٹروہیکلز چوری گینگ، 6نقب زن چور گینگ اور 3مویشی چور گینگ) جن میں ملوث 102ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔سال 2020ء میں کل مال مسروقہ 5کروڑ 81لاکھ50ہزار روپے سے زائد کا برآمد کیا گیا۔ مقدمات منشیات709درج ہوئے،729ملزمان کو پابند سلاسل کروایاگیا جن کے قبضہ سے چرس239کلوسے زائد، ہیروئن43کلو سے زائد، افیون 2کلو سے زائداور شراب کی3936بوتلیں برآمد ہوئیں۔ مقدمات اسلحہ534درج ہوئے جن میں 534ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے پسٹلز383عدد، رائفلز50عدد،کلاشنکوف32عدد، گن 12بور 46عدد اور 2800روندز برآمد ہوئے۔ قمار بازی کے کل 35مقدمات درج ہوئے جن میں 272ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے ریکوری قمار باز ی رقم9لاکھ 82ہزارروپے،170عددموبائلز، موٹرسائیکلز 56عدد، رکشہ 2عدد، کار 02عدد، کیری ڈبہ 01عدد اور آلات قمار بازی برآمد کیے۔ جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔ اسی طرح سال 2020ء میں پکار 15پر موصول ہونے والی کالز پر پولیس رپسپانس ٹائم 12منٹ رہا۔ *چالان مکمل کی شرح92فیصد رہی*۔ پولیس افسران و ملازمین کے859سے زائد شوکاز نوٹسز کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری کیے۔
