جہلم : کشمیری عوام کا یوم خودارادیت منانے کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا اور اقوام متحدہ کو قرارداد کی یاد دلانا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے یوم حق خود ارادیت اور بھارتی بربریت کے خلاف کشمیریوں کے حق میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، چیف آفیسر ایم سی انعام الرحیم، افسران و اہلکاران ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،تعلیم،انچارج کمپلینٹ سیل یاسر محمود،سماجی کارکن ایڈووکیٹ فرخت ضیاء کمال دیگر ضلعی افسران و شہری تنظیموں کے عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی راؤ پرویز اختر کاکہنا تھا کہ بہتر سال پہلے پانچ جنوری انیس سو انچاس میں اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو حق خوداردیت دینے کے لیے قرارداد پیش کی گئی تھی، بھارت نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کو پامال کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھا ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ یکجتی کا اظہار کرتے ہیں۔ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بینالاقوامی ایشو ہے جس کو حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت ہر فورم پر اجاگر کر رہی ہے، کشمیریوں کے حق خود اردیت کے حصول کے لئے ہر قسم کی اخلاقی، سفارتی اور قانونی حمایت جاری رہے گی۔
رپورٹ:فیصل الیاس کیانی
