BBC Urdu TV

جہلم کامران خان کا آج ہونے والی بارش میں نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بلال ٹاؤن

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کا آج ہونے والی بارش میں نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بلال ٹاؤن، سلیمان پارس، ڈسپوزل سٹیشن سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بلدیہ کو ہدایت کی کہ بارش سے متاثرہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لئے فوری طور پر انتظامات کیے جائیں اور کسی بھی جگہ بارش کا پانی کھڑا نظر نہ آئے، انہوں نے کہا کہ عملے کو الرٹ رکھا جائے، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بارش میں نشیبی علاقوں کا جائزہ لینے کا مقصد نکاسی آب کو فوری طور پر یقینی بنانا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

Exit mobile version