BBC Urdu TV

جہلم : کالا گجراں پولیس کی اہم کاروائی، قمار بازی میں ملوث 08ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم،موبائل

جہلم : کالا گجراں پولیس کی اہم کاروائی، قمار بازی میں ملوث 08ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز اور موٹر سائیکلز برآمد،

کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عدنان سمیع،صغیر حسین،بلال سلیم،عدنان ساقی،ارشد محمود،مختار احمد،امجد محمود اور فیاض کو گرفتار کرلیا،

ملزمان نے شارع عام پر جواء کھیل کر ارتکاب جرم کیا جس پر کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا،

ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 96ہزار 6100روپے، 03عددموبائل فونز،03عدد موٹر سائیکلز اور 52عدد تاش کے پتےبرآمد کر لئے گئے،

قمار بازی معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے جسکا قلعہ قمع کیا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version