BBC Urdu TV

جہلم: ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن

جہلم: ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن

جہلم (ملک وسیم اختر) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر اور ڈی ایس پی ٹریفک جہلم طارق شفیع کی زیر قیادت ٹریفک پولیس نے سٹی ایریا میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

ٹریفک پولیس کی مختلف ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ دورانِ کریک ڈاؤن متعدد گاڑیوں سے کالے شیشے اتروائے گئے، جبکہ کئی ڈرائیوروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈی ایس پی ٹریفک جہلم طارق شفیع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو فروغ ملے گا۔

Exit mobile version