BBC Urdu TV

جہلم : ڈی پی او جہلم اور ڈی ایس پی سوھاوہ سرکل کے احکامات پر تھانہ ڈومیلی کی کارروائیاں

جہلم : ڈی پی او جہلم اور ڈی ایس پی سوھاوہ سرکل کے احکامات پر تھانہ ڈومیلی کی کارروائیاں۔

قتل کے مرکزی اشتہاری مجرم کو پناہ دینے پر مقدمہ درج۔دوسرے مقدمے میں عمران عرف مانی پر بھی ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج۔
تفصیلات کیمطابق سب انسپکٹر چوھدری ناصر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نے ایکشن لیتے ھوۓ مشہور مقدمہ قتل کے مقدمہ نمبر 46۔15 کے اشتہاری مجرم فیصل محمود کو اپنے گھر میں پناہ دینے پر ملزم قیصر محمود سکنہ راۓ پور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم عمران عرف مانی سکنہ مغل آباد کو اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم نصب کرنے پر پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ھے۔ملزم عمران عرف مانی ڈی جے ساؤنڈ سسٹم کا مالک مقدمہ درج ھونے کیبعد زیرزمین اور مکمل طور پر روپوش ھو چکا ھے۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی ھے۔

جھلم 🙁 راجہ فیصل کیانی+ملک عمران+اخمت کیانی)

Exit mobile version