BBC Urdu TV

جہلم : ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ، ملزمان گرفتار

جہلم : ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج،

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے معاملے پر ملزمان گرفتار کر لیے،گرفتار ملزمان کی شناخت جنید اور اسامہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ فریقین کے خلاف انسدادی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان کے درمیان واقعہ معمولی نوک جھونک کے باعث پیش آیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ میرٹ پر تفتیش عمل لاتے ہوئے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

جہلم پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چوٹالہ محمد الیاس اور ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکر لیا، اشتہاری مجرم کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی، واقعہ کا مقدمہ سال 2020ء تھانہ چوٹالہ میں درج کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم نے قمار بازوں کے خلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 5 قمار باز گرفتارکر لیے، گرفتار ملزمان میں ذوالفقار، اصغر، ضامن، علی اور عمر شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 11440 روپے، 3 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش دی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 منشیات فروش ملزمان سمیت پتنگ فروش ملزم گرفتار، 230 گرام ہیروئن، 9 لیٹر شراب اور پتنگیں معہ ڈور برآمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان امان اللہ اور احسان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 230 گرام ہیروئن برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم معظم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 9 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم علی کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 5 پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہقانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر پولیس لائنز سکول میں جدید مہارتوں کے حوالے سے ورکشاپ کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق ورکشاپ میں ضلع بھر سے پولیس افسران نے شرکت کی، ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر ولید حسین اور انچارج آئی ٹی سیل وسیم ناصر نے پولیس افسران کو جدید مہارتوں، نئی ایپلیکیشنز اور جدید طریقہ تفتیش میں استعمال ہونے والے طریقوں کے حوالے سے بریفننگ دی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کر کے شہریوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

Exit mobile version