جہلم :ڈینگی مچھر اور لاروا کی تلفی کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے
ڈینگی ٹیموں کے ساتھ ہر شہری تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں میں بھی خصوصی توجہ دیں،زیر تعمیر عمارتوں کی چیکنگ کریں اورگلی محلوں میں پانی ہر گز کھڑا نہ ہونے دیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظہر حیات نے ڈینگی اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ٹیمیں لاروے کی تلفی کیلئے قبرستانوں, ٹائر شاپس, جوہر کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ڈینگی کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کریں۔ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیں۔
محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، احتیاطی تدابیر سے بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
