جہلم : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیرصدارت خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریڈریسل کمیٹی برائے ڈس ایبل پرسنز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ پولیس، سپیشل ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر، محکمہ لیبر کے علاوہ معذور افراد کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خصوصی افراد کے فوکل پرسنز سے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کے خصوصی افراد کی بھرتیوں کے سلسلے میں ہرگز سمجوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام خالی سیٹس پر تعیناتی میریٹ کی بنیاد پر ہو گی۔ انہوں نےکہا کہ خصوصی افراد کی بحالی کے لیےحکومت پنجاب تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہےاور حکومتی پالیسی کے مطابق خصوصی افراد کی ویلفیئر کا کام جاری رکھا جائے گا اور ان کی اہلیت اور قابلیت کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں تین فیصد کوٹہ پر بھرتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
