جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اشتیاق، ایکسینز ہائی وے، بلڈنگ، پبلک ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس میں شریک متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام ان سے استفادہ حاصل کرسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے مختص فنڈز قوم کی امانت ہیں جن کی ایک ایک پائی دیانتداری سے خرچ کی جانی چاہیے تا کہ ان منصوبوں سے عوام تا دیر مستفید ہو سکیں -متعلقہ محکمو ں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فنڈز کے ہر وقت استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی یقینی بنائیں۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
