BBC Urdu TV

جہلم ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ اوور سپیڈ اور ون ویلنگ کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں

جہلم ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ اوور سپیڈ اور ون ویلنگ کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے

نوعمر اور نوجوان موٹر سائیکل سواروں کے خلاف زور و شور کے ساتھ مہم شروع کر دی گئی ہے انہوں نے پیٹرول پمپ مالکان سے کہا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر اور نوعمر موٹر سائیکل سواروں کو ہرگز پٹرول نہ دیں اسی طرح عام موٹرسائیکل کی ساخت تبدیل کر کے اسے ون ویلنگ اور ریسنگ کے لیے تیار کرنے والے موٹر سائیکل مکینکس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی انہوں نے یہ بات آج اپنے دفتر میں پیٹرول پمپ مالکان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ یہ امر باعث افسوس ہے کہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے اور موٹر سائیکل کی تیز رفتاری کے باعث مہلک حادثات کا شکار ہو کر اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالنے اور اپنی جانیں ضائع کرنے والے نوجوان عمر بھر کے لیے اپنے والدین کے لئے صدمہ بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوانوں کو بے وقت موت سے بچانے اور ان کی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پیٹرول پمپ مالکان اور موٹر سائیکل مکینک بھی اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ جان اللہ تعالی کی نعمت ہے اور اس کی حفاظت کر کہ ہم خود اپنے آپ اور دوسروں کو خطرے سے محفوظ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں جو آپ کے تعلق کا باعث ہے انہوں نے پٹرول پمپ مالکان سے کہا کہ وہ کسی بھی نوعمر موٹر سائیکل سوار کو پٹرول ڈال دینے سے باز رہیں اور انہیں ہیلمٹ پہننے کا پابند کریں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی طرف سے بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، پٹرول پمپس مالکان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version